اسلامی دنیاخبریںدنیا

کائنات امیر کائنات کے غم میں سوگوار

پوری دنیا میں عزاداری کا سلسلہ جاری

امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے ایام شہادت میں ایران و عراق سمیت پوری دنیا میں شیعہ مومنین عزاداری میں مصروف ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجالس عزا اور جلوس عزا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں درگاہ شاہ مرداں، مزار شہید رابع کے علاوہ دہلی اور اطراف میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کا غم‌ منایا جا رہا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد، ممبئی، چنئی، لکھنؤ سمیت ہندوستان کے تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی عزاداری جاری ہے۔

افغانستان میں طالبان کے ظلم و ستم کے باوجود مومنین امیر المومنین علی علیہ السلام کی عزاداری کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افریقہ، امریکہ اور یورپ میں بھی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مرکزی دفتر قم سمیت مختلف ممالک اور شہروں میں وابستہ مراکز میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button