خبریںیورپ

اسٹاک ہوم کی مسجد میں ماہِ رمضان کی افطار ضیافت، مکالمہ اور پرامن بقائے باہمی پر زور

اسٹاک ہوم کی مسجد میں ماہِ مبارک رمضان کے موقع پر افطار ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی شخصیات، سفیروں اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور سویڈن کے معاشرے میں مکالمے اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اخبار الشرق الاوسط کے مطابق اس تقریب میں سویڈن کی پارلیمان کے نمائندوں اور سرکاری حکام نے اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ دینی اور سماجی حلقوں کے افراد کے ہمراہ شرکت کی۔

مقررین نے سماجی استحکام کے فروغ اور مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی تفہیم کو مضبوط بنانے میں مساجد کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

مغرب و عشاء کی نماز کے بعد مہمان خوشگوار ماحول میں دسترخوانِ افطار کے گرد جمع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button