امریکہخبریں

رمضان المبارک پریشانیوں کے سائے میں؛ امریکہ میں مسلمانوں پر امیگریشن کا دباؤ اور اسلام دشمنی کا اثر

امریکہ کے مسلمان اس سال رمضان المبارک ایسے حالات میں گزار رہے ہیں جہاں سماجی اور سیاسی فکرمندی نے اس مبارک مہینے کی روحانی فضا کو متاثر کیا ہے۔

نیو جرسی کے شہر پیٹرسن میں، جہاں امریکہ کی سب سے بڑی مسلمان آبادیوں میں سے ایک رہتی ہے، بہت سے خاندان امیگریشن چیکنگ میں اضافے اور سرکاری اہلکاروں کے چھاپوں کی وجہ سے جماعت کی نماز اور اجتماعی افطار میں شرکت سے پرہیز کر رہے ہیں۔

اے پی نیوز (AP News) کی رپورٹ بتاتی ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے رمضان کی رونق اور گہما گہمی پہلے جیسی نہیں رہی۔

ریاست مینیسوٹا میں بعض مساجد نے مالی مشکلات اور سرکاری چھاپوں کے ڈر سے افطار اور اجتماعات کے پروگرام کم کر دیے ہیں اور محدود انداز میں خاندانوں کی مدد جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق بعض ریاستوں خاص طور پر ٹیکساس میں سیاسی اور میڈیائی اسلام دشمن بیانات نے مسلم برادری کی پریشانی اور گھبراہٹ کو اور بڑھا دیا ہے۔

ان تمام مشکلات کے باوجود مسلمان یکجہتی اور ہمدردی کے جذبے سے ایک دوسرے کا سہارا بن کر چھوٹے چھوٹے اجتماعی افطار کا اہتمام کر رہے ہیں تاکہ رمضان المبارک کی اصل روح کو زندہ رکھ سکیں اور اپنی برادری کے اتحاد کو قائم رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button