
نئی دہلی: صدرِ جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ممتاز فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین کو ریاست بہار کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔
سید عطا حسنین بھارتی فوج کے تجربہ کار افسر رہ چکے ہیں اور تقریباً چار دہائیوں تک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ خاص طور پر وادی کشمیر میں 15 کور کے کمانڈر کے طور پر اپنی قیادت کے لئے جانے جاتے ہیں۔
فوجی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرم وششت سیوا میڈل، اَتی وششت سیوا میڈل اور اتم یدھ سیوا میڈل سمیت کئی اعلیٰ اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ مبصرین کے مطابق ان کی تقرری ریاست بہار کے انتظامی اور تعلیمی نظام کے لئے مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔
واضح ریے کہ سید عطا حسنین کا تعلق ردولی فیض آباد کے تعلقہ دار مرحوم مولوی جعفر مہدی کے خاندان سے ہے۔




