خبریں

عراق اور کیوبا میں بڑے بلیک آؤٹ سے معمولات زندگی متاثر

عراق اور کیوبا میں اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کئی علاقوں میں مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ عراقی وزارتِ بجلی کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں پاور گرڈ بند ہو گئے ہیں اور پورا ملک وقتی طور پر بجلی سے محروم ہو گیا، تاہم خرابی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ بحالی کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ جنگی کشیدگی کے ماحول میں اس واقعے سے عوام میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

ادھر کیوبا میں بھی دارالحکومت ہوانا سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہونے سے ٹریفک، اسپتالوں اور مواصلاتی نظام میں خلل پڑا۔ حکام کے مطابق ہوانا کے قریب انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کی اچانک بندش اس بڑے بلیک آؤٹ کی وجہ بنی، جبکہ ملک پہلے ہی ایندھن کے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button