
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55، 55 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزراء کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا، تاہم حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بڑھا لیے ہیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔




