پاکستانخبریں

پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ، یومیہ آمدن 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روزانہ تقریباً 700 سے زائد پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں، جبکہ عام حالات میں یہ تعداد 550 سے 600 کے درمیان ہوتی تھی۔

پروازوں میں اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی یومیہ آمدن بڑھ کر تقریباً 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز کے لیے بدستور بند ہیں، جس کے باعث خطے میں فضائی راستوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button