
نیپال میں جین زی تحریک کے تقریباً چھ ماہ بعد پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ عمل مکمل ہوگیا۔ وفاقی پارلیمنٹ کے 275 رکنی ایوانِ زیریں کیلئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان جاری رہی، جس میں مجموعی طور پر تقریباً 60 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
پشپا کمل ڈہال (پرچنڈ) نے چتوان کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے بعد امید ظاہر کی کہ انتخابات کے بعد ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔ جبکہ روی لامیچھانے نے بھی کھٹمنڈو میں ووٹ ڈال کر کہا کہ یہ انتخابات ملک کے سیاسی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ قطاروں کا انتظام کیا گیا تھا۔




