خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراقمقدس مقامات اور روضے

مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام  کی طرف سے ماہ مبارک رمضان میں راشن کی تقسیم

ماہ مبارک رمضان کے مقدس مہینہ میں، شہر کربلا میں ضرورتمند خاندانوں کے لیے غذائی پیکٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے برابر جاری ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی، جو مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام  کے ڈائریکٹر ہیں، نے «رمضانی پیکیج» تقسیم  کے منصوبے کے سینڑ کا دورہ کیا۔

ماہ مبارک رمضان کے مقدس مہینہ میں، شہر کربلا میں ضرورتمند خاندانوں کے لیے غذائی پیکٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے برابر جاری ہے

یہ منصوبہ غریب اور کم آمدنی والے لوگوں کی مدد کرنے اور رمضان کے بابرکت مہینے میں ان کی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے کے مقصد سے چلایا جا رہا ہے، اور اس میں خاندانوں کے لیے ضروری کھانے پینے کا سامان شامل ہے۔

شیعہ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی، جو مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام  کے ڈائریکٹر ہیں، نے نے «رمضانی پیکیج» تقسیم  کے منصوبے کے سینڑ کا دورہ کیا اور آخری مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے پیکنگ کے معیار اور تقسیم کے نظم و ضبط پر خاص توجہ دلائی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس منصوبے میں ہر پیکٹ میں ۱۲ سے زیادہ اعلیٰ معیار کی غذائی اشیاء شامل ہیں اور تقسیم کا پہلا مرحلہ ابھی جاری ہے۔

پیکٹس محلے کے معتمد اور ذمہ دار افراد کے ذریعے ضرورتمند خاندانوں کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، اور کچھ جگہوں پر مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کے کارکنان خود براہِ راست ضرورتمندوں تک سامان پہنچا رہے ہیں۔

یہ منصوبہ ہر سال مؤسسہ جہانی امام حسین علیہ السلام IHC اور مجموعہ رسانہ ای امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے چلایا جاتا ہے۔

اس خدمتی منصوبے کا اجرا، رمضان کے مقدس مہینے میں سماجی یکجہتی کو مضبوط کرنے اور لوگوں  کے روحانی جذبے کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button