خبریںہندوستان

آندھرا پردیش میں کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان

این چندر بابو نائڈو نے اعلان کیا ہے کہ آندھرا پردیش میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئندہ 90 دنوں میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ 13 سے 16 سال کے بچوں کے بارے میں فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ اس سے قبل  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بھی 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا پابندی کی تجویز دے چکے ہیں۔

ریاستی حکومت کے مطابق کم عمر طلبہ میں سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے تعلیم اور توجہ متاثر ہو رہی ہے، اسی لیے عمر کی بنیاد پر اس کے استعمال کو منظم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button