اسلامی دنیاخبریں
ترکش ایئرلائنز کی پانچ علاقائی ممالک کے لئے پروازوں کی معطلی جمعہ تک بڑھا دی گئی

خطہ میں جاری حالات کے پیش نظر ترک فضائی کمپنی ترکش ایئرلائنز نے مشرقِ وسطیٰ کے چند ممالک کے لئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر رکھی ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فضائی کمپنیاں پروازوں اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی آناطولی کے مطابق ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ترکش ایئرلائنز کی ایران، عراق، شام، لبنان اور اردن کے لیے پروازوں کی معطلی جمعہ تک بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام خطہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔




