خبریںصحت اور زندگی
علمی تحقیقات کا انتباہ؛ الٹرا پروسیسڈ اور فاسٹ فوڈ کے استعمال سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ

حالیہ سائنسی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں، خصوصاً فاسٹ فوڈ اور پراسیسڈ گوشت کے زیادہ استعمال کا خواتین میں بڑی آنت کے کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے تعلق ہے۔
سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ان تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان غذاؤں کا مسلسل استعمال آنتوں میں قبل از سرطان پولیپس (پیش سرطانی رسولیوں) کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرین نے صحت مند غذا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ اور قدرتی غذاؤں کو اپنانا کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔




