افریقہ

شمالی نائجیریہ میں سنی شدت پسند گروہوں کا مسلح حملہ، کم از کم 15 افراد ہلاک

شمالی وسطی نائجیریہ کے 3 دیہات پر سنی شدت پسند مسلح گروہوں کے بیک وقت حملے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد گھروں اور دکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

حملہ آور درجنوں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے، اندھا دھند فائرنگ اور لوٹ مار کی، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ شمالی نائجیریہ میں موجود پیچیدہ سکیورٹی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ حملے شمال مشرق میں سرگرم سنی شدت پسند مسلح گروہوں اور شمال مغرب و شمالی وسطی علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ مسلح گروہوں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نائجیریا کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور اسلحہ، گولہ بارود، منشیات اور چوری شدہ مویشی بھی برآمد کئے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نائجیریہ میں سکیورٹی کی نازک صورتحال بدستور برقرار ہے اور متاثرہ علاقوں میں غیر شہریوں کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button