شیعہ میڈیا اور ادارے

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے ماہِ مبارک رمضان میں یتیموں اور مستحقین کے لئے راشن پیکج کی تیاری کی اپیل

ادارہ مصباح الحسين علیہ السلام نے عراق کے اندر اور عالمی سطح پر موجود مخیر حضرات اور فلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہِ مبارک رمضان کے موقع پر یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کے لئے غذائی سبد (راشن پیکج) کی تیاری میں حصہ لیں۔

یہ راشن پیکج بہترین معیار کی 14 بنیادی اشیائے خوردونوش پر مشتمل ہے، جن میں چاول، تیل، چینی، دودھ، چائے، کھجور، میکرونی، دال اورمچھلی شامل ہیں۔ ہر پیکٹ اعلیٰ معیار کے ساتھ 25 ہزار عراقی دینار کی لاگت سے تیار کیا جاتا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ادارہ مصباح الحسین‌ علیہ السلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عطیات اور امداد حقیقی مستحقین تک پہنچائی جائے گی۔

امداد اور تعاون ادارہ کے دفتر، جو کربلا میں واقع امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی عمارت میں قائم ہے، میں رجوع کر کے دیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ماسٹر کارڈ کے ذریعہ یاسر عبد الکاظم کے نام سے بھی عطیات جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اس اقدام کے ذریعہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اور رسول خدا اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کی پیروی میں ماہِ مبارک رمضان کے دوران انفاق و احسان کو فروغ دینے، دلوں کو خوش کرنے اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کا اہتمام کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button