
پولینڈ کے دوسرے بڑے شہر کراکوف میں مسلمان برادری اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث نئی ضروریات کا سامنا کر رہی ہے، اور موجودہ سہولیات اب ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہو چکی ہیں۔
اس شہر میں اسلامی و ثقافتی فاؤنڈیشن الفجر ایک نئے مرکز کے قیام کی کوشش کر رہی ہے، جو عبادت، قرآن و عربی زبان کی تعلیم اور سماجی معاونت کے لئے مخصوص ہوگا۔
مجوزہ 360 مربع میٹر کا یہ مرکز تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے مناسب جگہ فراہم کرے گا۔
ویب سائٹ یادداشت ہایی از لہستان کے مطابق، الفجر فاؤنڈیشن نے تزئین و مرمت اور 6 ماہ کے کرایے کے اخراجات کے لئے 250 ہزار زلوٹی (پولینڈ کی کرنسی) جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ اب تک تقریباً 63 ہزار زلوٹی جمع کیے جا چکے ہیں۔
نیوز نیٹ ورک مسلم ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے پارلیمانی گروپ کنفیڈریشن نے اس فاؤنڈیشن کے مالی معاونین کے بارے میں اعتراضات اور تحقیقات کے ذریعہ مسلمان برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔
واضح رہے کہ پولینڈ میں مسلمانوں کی تعداد کا اندازہ 20 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان لگایا جاتا ہے، اور برادری اپنی مذہبی و ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔




