خبریںدنیا

میڈیا کی سلامتی میں بے مثال ریکارڈ؛ ایک سال کے دوران 129 صحافی ہلاک

گزشتہ عیسوی سال دنیا بھر میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کے لئے نہایت افسوسناک ادوار میں سے ایک ثابت ہوا۔

اس عرصہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار دی۔

اس صورتِ حال نے آزاد اطلاعات رسانی کی سلامتی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 129 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہوئے، جو گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس ادارہ نے بتایا ہے کہ ان اموات میں سے تقریباً دو تہائی کی ذمہ داری اسرائیلی افواج پر عائد ہوتی ہے۔

فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف غزہ میں 86 صحافی جان سے گئے۔

اسی طرح خبررساں ادارہ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن میں ایک میڈیا مرکز پر حملے کے نتیجے میں مزید 31 میڈیا کارکن ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جنگوں میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے صحافیوں کی جان کے لئے خطرات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button