خبریںیورپ

سویڈن ڈیموکریٹس کی جانب سے اسکولوں اور طبی مراکز میں حجاب پر پابندی کا مطالبہ

حزب ڈیموکریٹس سوئد نے ایک بار پھر سرکاری اداروں، بالخصوص اسکولوں اور طبی مراکز میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کا مؤقف ہے کہ حجاب “مذہبی انتہاپسندی کی علامت” ہے اور سویڈن میں جمہوریت اور خواتین کی برابری کی اقدار سے ہم آہنگ نہیں۔ اس کے مطابق حجاب خواتین کی ایسے سماجی و مذہبی ضوابط کی پیروی کی علامت ہے جو ان کی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔

پارٹی کی سماجی پالیسی کی ترجمان جیسیکا اسٹیگرُود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو عوامی مقامات پر مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے اور سرکاری اداروں کو غیر جانب دار اور مساوی ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجویز لڑکیوں کو سماجی اور مذہبی دباؤ سے محفوظ رکھنے اور تعلیمی ماحول کو برابر اور غیر جانبدار بنانے کے لئے پیش کی گئی ہے۔

سویڈن کی خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی کے مطابق اس مطالبہ کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی مذہبی آزادی اور انفرادی حقوق کے منافی ہے اور اس سے مسلم برادری میں امتیاز اور محرومی کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button