ایرانخبریں

ایران میں "انٹرنیٹ پرو" سم کارڈ کی فروخت کا آغاز

ایران کے ایک بڑے موبائل آپریٹر نے "انٹرنیٹ پرو” نامی سم کارڈ کی فروخت شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے فلٹر شدہ ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز تک بغیر پابندی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

روزنامه شرق نے لکھا ہے کہ اس سروس کی ابتدائی قیمت 50 گیگا بائٹ پیکج کے لئے 21 لاکھ 78 ہزار تومان مقرر کی گئی ہے، جبکہ فلٹر شدہ پلیٹ فارمز تک رسائی کے لئے فی گیگا بائٹ 40 ہزار تومان ادا کرنا ہوں گے۔

رادیو فردا کے مطابق یہ سروس عام افراد بھی کاروباری نام سے رجسٹریشن کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انٹرنیٹ کو مزید طبقاتی بنانے اور فلٹرنگ کو تجارتی شکل دینے کی مثال ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button