شیعہ مرجعیت
جس امامِ جماعت کی عدالت پر اطمینان نہ ہو، اس کی اقتدا تمام فقہاء کے اجماع سے جائز نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد منگل 6 رمضان المبارک 1447ھ کو ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کو امامِ جماعت کی عدالت پر اطمینان نہ ہو تو کیا اس کی اقتدا کی جا سکتی ہے؟ فرمایا: جس امامِ جماعت کی عدالت پر اطمینان نہ ہو، اس کی اقتدا تمام فقہاء کے اجماع کے مطابق جائز نہیں ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: اگر کسی مدرسہ کا متولی کسی طالب علم یا شاگرد سے یہ کہے کہ اس کا مدرسہ میں قیام نمازِ جماعت میں شرکت سے مشروط ہے، جبکہ اسے امامِ جماعت کی عدالت پر شک ہو، تو ایسی صورت میں اس نمازِ جماعت میں شرکت کرنا جائز نہیں ہوگا۔




