
ماہِ مبارک رمضان کی راتیں کابل میں مناجات امیرالمؤمنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی صداؤں سے خاص روحانی رنگ اختیار کر رہی ہیں۔
مؤمنین افشار کے علاقہ میں واقع مسجد حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف میں جمع ہو کر راز و نیاز اور مناجات میں مشغول ہوتے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رمضانی تقریبات کابل کے دیگر علاقوں اور افغانستان کے مختلف شہروں میں بھی نہایت عقیدت و شان کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔




