
چاڈ کی حکومت نے خودمختاری کی مبینہ خلاف ورزی کے پیشِ نظر سوڈان کے ساتھ اپنی سرحد تاحکمِ ثانی بند کر دی ہے اور سوڈانی افواج کی بار بار دراندازی پر خبردار کیا ہے۔
اسپوتنک عربی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ واقعات اور ایک ڈرون حملے میں دو چاڈی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔
چاڈ نے زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے قانونی دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، جبکہ خرطوم کے ساتھ کشیدگی بدستور جاری ہے۔




