خبریںشیعہ مرجعیت
قم میں خواتین کا سالانہ اجتماع سے آیت اللہ شیرازی کا خطاب

قم میں خواتین کا سالانہ جلسہ ماہ مبارک رمضان کی نویں تاریخ، جمعے کے دن منعقد ہوگا۔ یہ جلسہ ام المؤمنین حضرت خدیجہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر رکھا گیا ہے۔
اس تقریب میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔
یہ اجتماع رات ۸ بجے ، قم میں آیت اللہ شیرازی کے گھر، انقلاب اسٹریٹ، گلی نمبر چھ میں شروع ہوگا۔
آیت اللہ شیرازی کا خطاب امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے چھ چینلوں پر براہ راست نشر کیا جائے گا، تاکہ دنیا بھر کے مومنین و مومنات اس سے فیض اٹھا سکیں۔




