خبریںشام

شام میں الہول کیمپ مکمل انخلا کے بعد بند، سکیورٹی فورسز کے حوالے

شامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ الہول کیمپ کو تمام مکینوں کے انخلا کے بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

فائننشل ٹائمز کے مطابق یہ کیمپ کئی برسوں تک شدت پسند سنی گروہ داعش سے وابستہ خاندانوں کی رہائش گاہ رہا۔ حالیہ سکیورٹی تبدیلیوں کے بعد اس کا کنٹرول شامی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

فرانس خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے انخلا کے بعد کیمپ میں موجود زیادہ تر غیر ملکی وہاں سے چلے گئے۔

اسی طرح وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا کہ کیمپ کے ہزاروں مکین فرار ہو کر مختلف علاقوں میں منتشر ہو گئے ہیں، جبکہ آزاد ہونے والی خواتین اور بچوں کے معاشرتی انضمام کے لئے اب بھی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button