
مڈغاسکر کے شہر مہاجنگا میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں ماہِ مبارک رمضان کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مدیراس حجۃ الاسلام شیخ محمد رضی وسرام نے بتایا کہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے منسلک مراکز کی جانب سے رمضانی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔
ان پروگراموں میں دروسِ دینی کا انعقاد، تلاوتِ قرآنِ کریم، نمازِ جماعت کا قیام اور ماہِ مبارک رمضان کی مخصوص دعاؤں کی قرأت شامل ہے۔ یہ سرگرمیاں صبح، دوپہر اور مغرب کے اوقات میں "مرکز اہل البیت علیہم السلام” اور «شیعہ طلبہ کے ہاسٹل سلطان المؤلفین» میں منعقد ہوتی ہیں۔
مزید برآں، روزہ دار حضرات ہر روز ان دونوں مراکز میں افطار کی ضیافت سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔




