خبریںشیعہ مرجعیت

خدا اور معصومین علیہم السلام کی طرف جھوٹ منسوب کرنا روزے کو باطل کر دیتا ہے، لیکن دوسروں کی طرف جھوٹ منسوب کرنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا، البتہ قبول بھی نہیں ہوتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ کی علمی نشست ہفتہ 3 ماہ رمضان سن 1447 کو منعقد ہوئی۔ اس نشست میں، پہلے کی طرح، حضرت نے وہاں موجود لوگوں کے فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃاللہ العظمی شیرازی نے خداوند متعال اور معصومین علیہم السلام کی طرف جھوٹ منسوب کرنے اور دیگر افراد کی طرف جھوٹ منسوب کرنے کے فرق کے بارے میں فرمایا: روزے کے “صحیح” ہونے اور “باطل” ہونے میں فرق پایا جاتا ہے۔

معظم لہٰ نے وضاحت فرمائی کہ خدا اور معصومین علیہم السلام کی طرف جھوٹ منسوب کرنا، روزے کو باطل کر دیتا ہے۔

تاہم اگر کوئی شخص کسی عالمِ دین یا کسی مؤمن کی طرف جھوٹ منسوب کرے تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا، لیکن ایسا روزہ بارگاہ الٰہی میں قبول نہیں ہوتا، یعنی اس کا ثواب نامۂ اعمال میں درج نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button