دنیا

جنگ اور ماحولیاتی تباہی نے دنیا کو آگ میں جھونک دیا ہے:پوپ لیو

پوپ لیو کا کہنا ہے کہ دنیا آگ اور ماحولیاتی و انسانی بحرانوں میں گھری ہوئی ہے۔

پوپ لیو نے Ash Wednesday کی تقریب میں دنیا کے بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ جنگوں اور ماحول کی تباہی کی وجہ سے دنیا آگ کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو موت کو یاد رکھنے، روزہ رکھنے اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی تلقین کی اور ماتھے پر لگائی جانے والی راکھ کو دنیا کے اس تشویشناک حال کی علامت قرار دیا۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ عیسائیوں کے روزوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے پوپ لیو نے راکھ کو ایک جلتی ہوئی دنیا اور جنگ میں تباہ ہونے والے شہروں کی نشانی بتایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھ انصاف اور بین الاقوامی قانون کے بحران اور ماحول کی بربادی کو ظاہر کرتی ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آگ میں جلتی اس دنیا کے سامنے خود کو بے بس محسوس کرنا بہت آسان ہے۔

یہ رہنما جو ایک ارب چالیس کروڑ عیسائیوں کے سربراہ ہیں، پہلے بھی یوکرین اور غزہ کی جنگوں کا کئی بار ذکر کر چکے ہیں اور ضرورتمندوں کا خیال رکھنے اور ماحول کی حفاظت کی اہمیت یاد دلاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ "لینٹ” یعنی چالیس دن کے روزوں کا یہ موسم انسانوں کے لیے اپنی انفرادی اور سماجی ذمہ داریوں پر سوچنے اور غور کرنے کا موقع ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button