شیعہ مرجعیت

انسان اس فانی دنیا کے لئے نہیں بلکہ ہمیشہ رہنے والی آخرت کے لئے پیدا کیا گیا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی نشست بدھ، 29 شعبان 1447ھ کو منعقد ہوئی۔ اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے بارے میں حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورۂ رحمن کی آیت 26 "كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ” (زمین پر جو کچھ ہے سب فنا ہونے والا ہے)
اور دوسری جانب معصوم علیہ السلام کی حدیث "میں باقی اور دائمی رہنے کے لئے پیدا کیا گیا ہوں۔” ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ان دونوں نورانی کلمات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

معظم لہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: معصوم علیہ السلام کے فرمان کا مفہوم یہ ہے کہ انسان اس دنیا کے لئے پیدا نہیں کیا گیا جو فنا ہو جائے بلکہ وہ اس آخرت کے لئے پیدا کیا گیا ہے جو دائمی اور ابدی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معصوم علیہ السلام کی تاکید یہ ہے کہ انسان اپنی آخرت کی فکر کرے، کیونکہ دنیا دراصل آخرت کے لئے ایک مقدمہ اور تیاری کا مرحلہ ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button