
مصری لیور پول ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے آغاز ماہ رمضان پر جشن منایا اور فانوسوں اور خصوصی سجاوٹ سے آراستہ رمضانی ماحول کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
روسیا الیوم نیوز کے مطابق ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے مسلمان کھلاڑی بھی نجی طور پر رمضان کی روایات کا اہتمام کرتے ہیں۔
محمد صلاح نے صرف "رمضان کریم” لکھ کر اس بابرکت مہینے کی روحانیت کو شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی ٹیم کے اہم مقابلے، ناٹنگھم فارسٹ کے خلاف میچ کی تیاری بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔



