
ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جنوبی عراق میں سماجی یکجہتی کی خوبصورت جھلکیاں سامنے آئی ہیں۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق صوبہ ذی قار کے شہریوں نے مختلف غذائی اشیاء پر مشتمل پیکٹس تیار کر کے انہیں عوامی مقامات پر رکھا، تاکہ اس بابرکت مہینے میں ضرورت مند خاندانوں کی ضروریات کا کچھ حصہ پورا کیا جا سکے۔
اس عوامی اقدام کو بھرپور پذیرائی ملی ہے اور اسے رمضان المبارک میں باہمی تعاون اور سماجی خدمت کے ثقافتی جذبے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔




