ہندوستان
سابق امام جمعہ ممبئی مولانا سید انیس الحسن زیدی کا انتقال
سابق امام جمعہ ممبئی مولانا سید انیس الحسن زیدی کا انتقال
خوجہ شیعہ اثناء عشری جامع مسجد پالا گلی کے سابق امام جمعہ و جماعت مولانا سید انیس الحسن زیدی طاب ثراہ نے رحلت فرمائی۔ مرحوم نے تقریبا 20 برس ممبئی میں بحیثیت امام جمعہ و جماعت خدمات انجام دی۔ 2012 میں علالت کے سبب خوجہ مسجد سے سبک دوش ہوئے اور ممبرا تھانہ میں مقیم رہے اور وہیں خدمات انجام دیتے رہے۔
مولانا سید انیس الحسن مرحوم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری مرحوم کے خاص اور قریبی تھے، تعلیم سے فراغت کے بعد ان کے مشن سے جڑ گئے اور تا حیات مجلس انتظام تنظیم المکاتب کے ممبر بھی رہے۔
واضح رہے کہ مولانا سید انیس الحسن زیدی مرحوم کے فرزند اکبر مولانا سید نجیب الحسن زیدی خوجہ مسجد ممبئی کے امام جماعت اور خطیب ہیں۔




