پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نیا طیارہ خریدلیا گیا، طیارےکی قیمت تقریباً 10ارب روپے ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے گلف اسٹریم جی 500 طیارہ خرید لیا گیا ہے جس کی قیمت تقریباً 10 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق این 144 ایس رجسٹریشن نمبر والا یہ طیارہ تاحال پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں اور امریکی رجسٹریشن پر ہے، تاہم اس کا پاکستان میں سفر کا ریکارڈ موجود ہے۔

طیارے کی خریداری پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے اور صارفین عوامی فنڈز کے استعمال پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ائیر پنجاب کے فلیٹ کی تیاری کا حصہ ہے، جس کے تحت کچھ طیارے خریدے اور کچھ لیز پر لیے جائیں گے۔ انہوں نے مفتاح اسماعیل پر ادھوری بات کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button