
میر واعظ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان اس وقت ایک ’’حساس اور آزمائشی دور‘‘ سے گزر رہے ہیں اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ پولرائزیشن باعثِ تشویش ہے۔
بڈگام میں ایک مذہبی کانفرنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مساجد سے متعلق مبینہ کارروائیوں، املاک کی توڑ پھوڑ اور مسلمانوں پر حملوں کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی اور مذہبی معاملات میں مداخلت فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ خصوصاً رمضان کے قریب مذہبی اداروں کو آزادی اور وقار کے ساتھ کام کرنے دیا جائے اور آئینی و مذہبی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ سماجی ہم آہنگی برقرار رہ سکے۔




