خبریں

آج جمعرات 19 فروری 2026 کو یکم رمضان المبارک

عراق، ایران، پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، عمان، ترکی اور سنگاپور میں جمعرات کو یکم رمضان۔ جبکہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ امارات میں بدھ کو یکم رمضان تھی۔

بیت مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم ایران نے اور اعلان کیا کہ جمعرات کو یکم رمضان المبارک ہے۔

عراق سے دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کے اعلان کے مطابق بھی آج یکم رمضان المبارک ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی چاند کمیٹیوں کے اعلان کے مطابق وہاں بھی آج یکم رمضان المبارک ہے۔

ہندوستان میں مرکزی شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے اعلان کیا کہ 19 فروری 2026 بروز جمعرات ملک میں یکم رمضان المبارک 1447 ہجری ہے۔ اسی طرح دیگر شیعہ چاند کمیٹیوں اور اہل سنت چاند کمیٹیوں نے بھی یہی اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق عمان، ترکی اور سنگاپور میں بھی آج جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1447 ہجری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button