اسلامی دنیاعراق

کربلا معلی میں حوزۂ علمیہ علامہ محقق کرکی قدس سرہ کے مبلغین کی تجلیل

شہرِ مقدس کربلا میں بیت مرجعیت سے وابستہ مراکز میں سے ایک، حوزۂ علمیہ محقق کرکی قدس سرہ کی انتظامیہ نے تبلیغی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے سلسلہ  میں اپنے بعض مبلغین کی، جو نجف اشرف، بابل اور بغداد سے تعلق رکھتے ہیں، لوحِ سپاس پیش کرکے تجلیل کی۔

یہ اقدام مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی ان ہدایات پر عمل کے طور پر انجام دیا گیا، جن میں اہلِ بیت علیہم السلام کے معارف کو دنیا تک پہنچانے کے لئے تبلیغی سرگرمیوں کی حمایت اور تقویت پر زور دیا گیا ہے۔

اسی تقریب کے دوران حوزہ کی انتظامیہ نے مجلۂ حوزہ کے دوسرے شمارے کی اشاعت اور اہلِ بیت علیہم السلام کے علمی و ثقافتی ورثے سے متعلق مخطوطات کی اشاعت و حفاظت کے لئے ایک تخصصی ویب سائٹ کے آغاز کی بھی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button