اسلامی دنیاخبریں

ماہِ مبارک رمضان کے موقع پر لبنان میں ضرورت مند خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

ماہِ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر لبنان میں متعدد ضرورت مند خاندانوں کو امدادی غذائی پیکج فراہم کئے گئے۔

یہ پروگرام دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی جانب سے انجمن خیریہ العمل الرسالی کے زیرِ اہتمام بیروت میں منعقد ہوا اور  غذائی پیکجز کی تقسیم ہوئی۔

یہ اقدام رمضان المبارک کی آمد سے قبل معاشی تعاون فراہم کرنے اور سماجی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ ماہِ رمضان میں امدادی پروگراموں کا انعقاد آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز کی اہم سرگرمیوں میں شمار ہوتا ہے، جنہیں ہمیشہ مستفید خاندانوں کی جانب سے قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button