غیر درجہ بندی

طالبان نے نیا تعزیری قانون نافذ کرنا شروع کر دیا؛ طالبان سربراہ پر تنقید پر قید اور کوڑے

طالبان نے افغانستان میں اپنے حال ہی میں منظور شدہ تعزیری قانون کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔

اسی سلسلہ میں صوبہ بادغیس میں ایک شخص کو طالبان سربراہ کی توہین کے الزام میں ایک سال قید اور 39 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔

افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ اس قانون کے نفاذ کا پہلا واقعہ ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور بعض دینی علما نے نئے قانون کو آزادیٔ اظہار پر قدغن اور فقہ حنفی کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button