
فراجا کے ٹریفک پولیس کے نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ ایران میں رواں سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 15513 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ تر متاثرین کام کرنے کی عمر کے افراد ہیں، خصوصاً 20 سے 30 سال کے نوجوان۔
ان حادثات کے معاشی اثرات بھی نہایت سنگین بتائے گئے ہیں، اور اندازہ ہے کہ یہ نقصانات ملک کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے تقریباً سات فیصد کو متاثر کرتے ہیں۔




