یوم الشک میں روزہ واجب نہیں، تاہم بعد میں ثابت ہو جائے کہ وہ رمضان کا پہلا دن تھا تو قضا لازم ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی جلسہ حسب دستور پیر 27 شعبان 1447ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔
یوم الشک کے احکام کے بارے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر شعبان کی آخری رات چاند ثابت نہ ہو تو اگلا دن یوم الشک شمار ہوگا، اور اس دن روزہ رکھنا واجب نہیں ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: اگر کسی شخص نے اس دن روزہ نہیں رکھا، لیکن دن کے دوران معلوم ہو جائے کہ گزشتہ رات چاند دیکھا گیا تھا اور آج ماہِ مبارک رمضان کا پہلا دن ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ اسے باقی دن امساک (کھانے پینے سے پرہیز) کرنا ہوگا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید فرمائی کہ ماہِ رمضان کے بعد اس دن کے روزے کی قضا کرنا لازم ہوگا۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




