خبریںصحت اور زندگی
سکنجبین؛ ماہِ رمضان میں مزاج کے توازن کے لئے ایرانی طب کی تجویز کردہ روایتی مشروب

ماہرینِ طبِ ایرانی مشورہ دیتے ہیں کہ روزہ دار ماہِ مبارک رمضان میں گرم مزاج رکھنے والی غذاؤں اور مٹھائیوں کے استعمال کے بعد مضر اثرات کم کرنے کے لئے متوازن روایتی مشروبات، جیسے سکنجبین، استعمال کریں۔
مناسب ہاضمہ کے لئے کھانوں کے درمیان مناسب وقفہ رکھنا اور پھل کھانے سے پہلے یا کھانے کے دو گھنٹے بعد استعمال کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح زیادہ کھانے اور متنوع اسنیکس سے پرہیز کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
ایمنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرینِ طبِ ایرانی نے زور دیا ہے کہ غذائی پروگرام ہر فرد کے مزاج اور قوتِ ہاضمہ کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ پیٹ پھولنے، بدہضمی اور جلدی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔




