
عراق کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بصرہ–شلمچہ ریلوے منصوبے کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس مرحلے میں اراضی کا حصول، ریلوے لائن کے راستے کی تیاری اور بعض سرحدی علاقوں میں جنگی باقیات کو ناکارہ بنانا شامل ہے، تاکہ صوبہ بصرہ اور سرحدی شہر شلمچہ کے درمیان 36 کلومیٹر طویل ریلوے رابطہ مکمل کیا جا سکے۔
الصباح نیوز کے مطابق، یہ اسٹریٹجک منصوبہ مسافروں اور زائرین کی آمد و رفت میں سہولت، تجارتی تبادلے کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے عراق کے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون میں اضافے میں اہم کردار ادا ہونے کی توقع ہے۔




