اسلامی دنیاخبریں

ہیومن رائٹس واچ کی عالمی رپورٹ: بحرین میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیاں اور آزادیوں پر مسلسل پابندیاں

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی عالمی رپورٹ برائے سال 2026 میں زور دے کر کہا ہے کہ بحرین میں سنہ 2025 کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری رہیں اور سیاسی، مذہبی، اجتماعات اور اظہارِ رائے کی آزادیوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔

تنظیم نے انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی خبر دی ہے، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو اس سے قبل رہا کئے جا چکے تھے۔ مزید برآں، سزائے موت پانے والے 12 قیدیوں کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیلوں میں قیدیوں کے خلاف تشدد اور طبی سہولیات سے محرومی کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین میں ہونے والے انتخابات آزادانہ اور شفاف نہیں ہیں، جبکہ مظاہرین، سیاسی کارکنان اور صحافیوں کے خلاف منظم کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔

اسی طرح بچوں کی قید، آن لائن کارکنوں کو دھمکیاں اور سوشل میڈیا پر وسیع پابندیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری میں سنجیدہ نہیں ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بحرین حکومت شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر عمل درآمد کے بجائے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ اقتصادی مفادات اور تجارتی معاہدوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button