کربلا میں مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے بدعنوانی کے مقابلہ میں عوامی اداروں کی استعداد بڑھانے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مقدس شہر کربلا میں اتوار کے روز بدعنوانی کے انسداد اور شفافیت کے فروغ کے موضوع پر عوامی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔
اس پروگرام کا مقصد سرکاری اداروں اور عوامی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ اور انتظامی و سماجی عمل میں معاشرے کے نگرانی کے کردار کو مضبوط بنانا تھا۔ اس ورکشاپ میں مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ تربیتی ورکشاپ مؤسسہ ثقافتی و فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے عراق کے قومی ادارہ برائے انسدادِ بدعنوانی و تخلفات کے تعاون سے منعقد کی۔
نشست کے دوران بدعنوانی کی روک تھام کے طریقۂ کار، شفافیت کے فروغ، جوابدہی کو بہتر بنانے اور عوامی اداروں کے کردار کو مضبوط کرنے جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے اپنے خیالات اور تجربات پیش کرتے ہوئے بامقصد اور تعمیری مکالمے کی فضا قائم کی۔
نشست کے اختتام پر اس نوعیت کی ورکشاپس کے تسلسل کی سفارش کی گئی اور حاضرین نے سرکاری و عوامی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایسے پروگراموں کے جاری رہنے پر زور دیا۔




