
عراقی سیکیورٹی فورسز نے الکرمه اور صوبہ الانبار کے مضافاتی دیہات نیز کرکوک کے جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر آپریشن کئے۔
ان کارروائیوں کا مقصد قانون شکن عناصر کی شناخت و گرفتاری، سیکیورٹی فائلوں کی جانچ اور علاقے میں استحکام کو مضبوط بنانا تھا۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق بریگیڈ 27 اور بریگیڈ 16 نے مقامی پولیس کے تعاون سے دشوار گزار علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے چار خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا اور اہم مراکز و ہدف بنائے گئے مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔
عراقی سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں علاقہ میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے اور مقامی آبادی کے سکون کو فروغ دینے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ قرار دی گئی ہیں۔




