افریقہخبریں

نائیجیریہ: موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملے، کم از کم 32 ہلاک

نائیجیریہ کی شمالی ریاست نائجر میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کے تین دیہات پر حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ٹُنگا ماکیری، کونکوسو اور پیسا گاؤں کو نشانہ بنایا، گھروں اور ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی جبکہ متعدد افراد کو اغوا بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق نائجر اور ریاست کوارا کی سرحد کے قریب واقع کینجی جنگل  شدت پسند گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، جہاں بوکو حرام سمیت مسلح عناصر سرگرم رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button