خبریںشیعہ مرجعیتشیعہ میڈیا اور ادارے
قم میں مؤسسهٔ صادقیہ کے اراکین کی آیۃ اللهالعظمی سید صادق حسینی شیرازی سے ملاقات

مرجع عالی قدر آیۃ اللهالعظمی سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ بصرہ میں مرکز مؤسسهٔ ثقافتی صادقیہ کے اراکین نے شہرِ مقدس قم میں معظم لہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آپ نے نوجوانوں میں اہلِ بیت علیہم السلام کے افکار کی ترویج، علم کے حصول کی اہمیت اور زندگی کی مشکلات میں پیامبر اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرتِ صبر و تحمل کو اپنانے پر زور دیا۔
ملاقات کے اختتام پر مؤسسهٔ صادقیہ کے ذمہ دار احمد الزیدی نے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی ہدایات پر کاربند رہنے اور اہلِ بیت علیہم السلام کے راستے پر ان کی رہنمائی کے مطابق گامزن رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔




