خبریںہندوستان

کرشی بھون مسجد پر خطرو ں کے بادل ،صورتحال مکمل تبدیل

نئی دہلی: سینٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت کرشی بھون اور شاستری بھون کی مجوزہ ازسرِ نو تعمیر کے دوران کرشی بھون کی قدیمی مسجد کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اگرچہ ٹینڈر دستاویزات میں مسجد کو منہدم کی جانے والی عمارتوں میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم نقشے میں اسے اصل مقام پر نہیں دکھایا گیا۔

دہلی وقف بورڈ کی وکیل فرحت جہاں رحمانی کے مطابق مسجد سے متعلق کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، جبکہ دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ مذکورہ مسجد کو خطرہ لاحق نہیں، البتہ ضرورت پڑنے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button