پاکستانخبریں

خاران اور گرد و نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے گزشتہ روز بھی خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button