شیعہ مرجعیت

ماہِ مبارک رمضان میں سب سے افضل عمل، رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی ہدایت کے مطابق، ورع اور تقوائے الٰہی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا یومیہ علمی اجلاس بروز جمعرات 23 شعبان 1447ھ کو منعقد ہوا۔ اس نشست میں سابقہ نشستوں کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ماہِ مبارک رمضان میں سب سے افضل اعمال کے بارے میں فرمایا:  اس سلسلہ میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے ایک خطبے میں، جو ماہِ رمضان سے قبل ارشاد فرمایا تھا اور جسے امام علی بن ابی طالب علیہ السلام نے روایت کیا ہے، اس سوال کا جواب موجود ہے۔

معظم لہٰ نے مزید فرمایا: رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے ماہِ مبارک رمضان میں سب سے افضل عمل "ورع” اور محرماتِ الٰہی سے تقویٰ اختیار کرنے کو قرار دیا ہے، یعنی واجبات کو ترک کرنے سے پرہیز کرنا اور محرماتِ الٰہی کے ارتکاب سے بچنا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button