
سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں زیرِ زمین تھا۔
جھٹکے خضدار، نصیر آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، ہالانی اور محراب پور سمیت متعدد علاقوں میں 10 سے 15 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی۔ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔




