افغانستانخبریں

مہینوں کی غیر یقینی کے بعد 47 افغان شہریوں کا پاکستان سے جرمنی منتقلی

طویل عرصے سے پاکستان میں اپنے مہاجرتی کیسز کی جانچ پڑتال کے منتظر 47 افغان شہری بالآخر جرمنی پہنچ گئے۔

یہ افراد قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت برلن منتقل کئے گئے۔ ان کی منتقلی کئی ماہ کی بے یقینی، تاخیر اور انتظار کے بعد ممکن ہو سکی ہے، جس نے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک اہم پیش رفت کی صورت اختیار کی۔

ٹیلیگرام چینل "خبرتازه افغانستان” کی رپورٹ کے مطابق جرمن ذرائع ابلاغ نے وزارتِ داخلہ جرمنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ منتقلی "وفاقی قبولیت پروگرام” (Federal Admission Program) کے تحت عمل میں آئی۔

تاہم جرمن حکومت اس سے قبل اعلان کر چکی تھی کہ یہ پروگرام معطل کر دیا گیا ہے۔

اس سرکاری اعلان کے باوجود حالیہ ہفتوں میں ایسے متعدد افغان شہری، جو عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم تھے، قانونی تقاضے پورے کرنے اور مطلوبہ منظوری حاصل کرنے کے بعد جرمنی منتقل کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ افراد اس وقت جرمنی میں رہائش کے انتظام اور میزبان معاشرے میں انضمام (Integration) کے عمل کے آغاز کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب دیگر درخواست گزاروں کے معاملات تاحال زیرِ غور ہیں اور ان کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی ممالک میں پناہ گزینوں کی پالیسیوں پر بحث و مباحثہ جاری ہے اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں اور داخلی سیاسی دباؤ کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button